پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،6جولائی کو ہونیوالاجلسہ خطرے میں!

پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،6جولائی کو ہونیوالاجلسہ خطرے میں!

پی ٹی آئی کا وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں6جولائی کو ہونیوالا جلسہ محرام الحرام کی آمد کی وجہ سے خطرے میں پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا بتانا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اسلام آباد میںجلسہ کرنے کیلئے ترنول کا مقام سلیکٹ کیا تھاتاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی طرف سے بھی جلسہ منسوخ کرنی کی رائے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا بتانا ہےکہ محرام الحرام کے آغاز کے پیش نظر جلسہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھرکفات شعاری پالیسی جاری کر دی

ایک طرف جلسے کی اجازت دی جاتی ہےاور دوسری طرف سے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے گرفتاریوں کے کے باعث جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاحال تین وجوہات کی بنا ءپر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں لیکن کارکنان بضد ہیں کہ جلسہ ضرور ہونا چاہیے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *