پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات معطل کردئیے

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات معطل کردئیے

(عرفان خان)

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تین ہسپتالوں کے چئیرمین کی تقرریوں کا اعلامیہ معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنرز کو عہدوں سے ہٹانے کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر بابر شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ڈاکٹر عمر ایوب کو 2023 میں چئیرمین بی او جی خیبرٹیچنگ ہسپتال تعینات کیا گیا۔ہمیں پتہ چلا کہ کوئی نوشیروان برکی آرہے ہیں اور ہمیں بٹایا جارہا ہے تو ہم عدالت آگئے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کا کیس پری میچور ہے ابھی تک ان کو ہٹایا نہیں ہے۔ اگر اس وقت ایڈوکیٹ جنرل کہتے کہ ان کو ہٹایا گیاہے تو پھر ہمارا کیس ہی نہیں بنتا تھا۔

جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب 13 جون کو سماعت کے دوران آپ نے بتایا تھا کہ پری میچور ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 13 جون کو مجھے پتہ نہیں تھا میں عدالت میں موجود تھا کسی اور کیس میں اور عدالت کو بتایا کہ ابھی کچھ ایسا نہیں ہوا۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ ایک زمہ دار افسر ہے آپ کو پوچھنا چاہئے تھا کہ اس کیس میں کیا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ 11 جون کو ان کو ہٹایا ہے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں ایڈوکیٹ جنرل آفس میں رہ چکا ہوں ایڈوکیٹ جنرل آفس کو سب چیزوں کا پتہ ہوتا ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کوئی تادیبی کاروائی نہیں کرے گی پھر اگلے دن ہمیں پتہ چلا کہ ہمیں تو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

توہین عدالت پر انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے توہین نہیں کی، توہین عدالت درخواست گزاروں نے کی ہے انھیں پتہ تھاکہ ان کو ہٹایا گیا ہے درخواست گزار ڈاکٹر عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ 25 سال سے میں مختلف عہدوں پر تعینات رہا اور کے ٹی ایچ میں بہت سے ترقیافتہ کام کیا۔ یہ کہتے ہیں کہ 11 جون کو ہٹایا ہے اخبار میں 15 جون خبر آئی ہے اور ان کی جو سوشل میڈیا پیج ہے اس پر 14 جون پوسٹ کیا ہےوزیر صحت 12 جون کو ہسپتال آئے اور مجھے کہ چئیرمین صاحب کوئی مسلہ ہوں تو بتائے، اس نے یہ نہیں کہا کا آپ کو ہٹایا گیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نےُاستفسار کیا کہ بی او جی چیئرمین ہٹانے کا طریقہ کار کیا ہے ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ گزٹڈ نوٹیفیکشن میں تیمور شاہ کو چیئرمین سلیکٹ کیا گیا ہے 20 جون کا جو آرڈر ہوا ہے وہ فائنل آرڈر نہیں ہے 12 جون کو ممبرز بی او جی کا آرڈر فائنل ہے۔ جسٹس وقار نے کہا کہ عدالت نے چیئرمین بی او جی کی تعیناتی سے روکا تھا آپ نے کیوں تعیناتی کی عدالت نے 20 جون کو چیئرمین بی او جی کے ٹی ایچ٫ قاضی حسین احمد ہسپتال ہسپتال سلیکشن نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی کو 2023میں ممبر بی او جی ایچ ایم سی تعینات کیا گیاڈی آئی خان بنچ نے 6 جون کو اس پراسس کو سٹے کیا تھا، پھر 10جون کو انھوں نے کیسے پراسس کیحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بی او جی ممبران کے دو سیٹ کو کیس کا فیصلے آنے تک فل نہیں کیا عدالت نے صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرلیا عدالت نے سابق سیکرٹری ہیلتھ کو بھی جواب اور حلف نامہ جمع کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *