پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 21برس کے طویل عرصے کے بعد سہ فریقی ون ڈےسیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز 8 سے 14 فروری 2025کے دوران ملتان میں کھیلی جائے گی ، جس میں پاکستان کی میزبانی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شریک ہوں گی ۔ پی سی بی نے سال 2024-25 کے لیے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کیا جس کی خاص بات یہ ہے کہ 21 سالوں میں پہلی ون ڈے سہ فریقی سیریز ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی2025 ،شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی
سہ فریقی سیریز قومی کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں خاصی اہمیت کی حامل ہو گی ۔ جب کہ اس سیریز کے سیزن کا اختتام چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے ساتھ ہوگا جو 9 مارچ کو شیڈول ہے۔ اگست 2024 سے مارچ 2025 تک پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ، 9 ٹی ٹوئنٹی اور 14 ون ڈے کھیلے گی۔ دوسری جانب سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 دونوں میں ون ڈے کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔