بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میری شادی ظہیر اقبال جیسے شخص سے ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ابھی تک میڈیا میں زیر بحث ہے ۔ دونوں میاں بیوی مختصر ہنی مون پر اس وقت سنگاپور میں ہیں ، سونا کشی کا کہنا ہے کہ یہاں ایک کافی شاپ میں موجود لوگوں نے ہمیں پیسٹریز کے ساتھ ساتھ مبارکباد وں کے پیغامات بھی دیئے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی ہمارے پاس آیا اور کہا کہ ہم نے آپ دونوں کی شادی کی ویڈیوز دیکھی ہیں ۔ مجھے ان لوگوں کے کہے ہوئے الفاظ بہت اچھے لگے مجھے ایسا لگا کہ ہر ایک ہماری شادی کی تقریب کا حصہ رہا ہے اس پر اور زیادہ خوشی ہوئی ۔ سوناکشی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک نے میری شادی میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ معروف اداکار حکومت پر برس پڑے
شادی کے بعد پہلے انٹرویو میں دبنگ گرل سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد کام پر واپس آکر انتہائی مصروف وقت گزارنا کیسا لگا؟ تو اپنی آئندہ آ نے والی فلم ژی فائیوز کاکوڈا کی پروموشن میں مصروف سوناکشی نے کہا کام پر واپس آنے پر خوش ہوں۔