وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 اے کے تحت پیٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ تاہم ڈیلرز کو اس ٹیکس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ وہ پہلے ہی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فکسڈ مارجن پر کام کر رہے تھے۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ڈائریکٹر جنرل آف آئل نے اس معاملے پر ایف بی آر سے وضاحت طلب کی تھی۔

جاری وضاحت کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 236 ایچ کی دفعات ڈیلرز پر لاگو نہیں ہوتی کیونکہ ان کی آمدنی حتمی ٹیکس نظام کے تحت آتی ہے۔ لہٰذا ان پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *