خیبر پختونخوا میں 10سالہ تعلیمی ایمرجنسی سے بھی بہتری نہ آسکی ، گھوسٹ اساتذہ کے اپنے کاروبار کرنے کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں 10سالہ تعلیمی ایمرجنسی  سے بھی بہتری نہ آسکی ، گھوسٹ اساتذہ کے اپنے کاروبار کرنے کا انکشاف

پشاور(حسام الدین) خیبر پختونخوا میں دس سالہ تعلیمی ایمرجنسی بھی محکمہ تعلیم میں بہتری نہ لا سکی، صوبے میں اب بھی بیشتر سکولوں میں بڑی تعداد میں گھوسٹ اساتذہ کے موجودہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ضم اضلاع میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کیڈرزکے اساتذۃ عرصہ دراز سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں اساتذۃ ڈیوٹی کے بجائے اپنے اپنے کاروبار کررہے ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں،صرف ایک قبائلی ضلع میں 250سے زائد اساتذہ کو مسلسل غیر حاضری پر مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر عدالت میں درخواست دائر کردی

ذرائع کے مطابق ضم ضلع شمالی وزیر ستان میں سینکڑوں کی تعداد میں عرصہ دراز سے غائب اساتذہ کے خلاف بالاخر محکمہ تعلیم نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پرائمری سکول ٹیچر، سی ٹی، ڈرائنگ ماسٹر،سینئر سی ٹی،پی ای ٹی،ٹی ٹی اور قاری سمیت دیگر کیڈرز کے اساتذہ شامل ہیں جن کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان میں سرکاری سکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 92اساتذہ کونوکریوں سے فارغ کر دیا ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے متعدد بار مذکورہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے جبکہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ میں بھی متعدد بار غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی نشاندہی پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گی،شوکاز نوٹس کا جوا ب نہ دینے اور بار بار محکمہ کی جانب سے حاضر ہونے کی درخواست پر بھی غائب رہنے والے اساتذہ کو بالاخر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 53 اساتذہ کی تنخواہوں میں تین سال کیلئے اضافہ روک دیاجبکہ 89 اساتذہ کی تنخواہوں میں ایک سال کیلئے سالانہ اضافہ روک دیا گیا۔ گریڈ16سے اوپر کے گریڈکے 26اساتذہ کے خلاف کاروائی کے لئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے،مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق عرصہ دراز سے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی، میرانشاہ،ِغلام خان، دوسلی، شیوا، رزمک،سپین وام اور دتہ خیل میں قائم سرکاری سکولوں میں اساتذہ بغیر اجازت لئے ڈیوٹی سے ایک بار نہیں متعدد بار غیر حاضررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام جلسہ سے قبل پی ٹی آئی اہم رہنما کی ضمانت منطور، رہا کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ سکول غیر فعال اساتذہ غیر حاضر رہ کر کاروبار یا بیرون ملک ڈرائیونگ کرتے ہیں جبکہ سرکاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکول ویزٹ کے دوران مذکورہ اساتذہ ہر بار ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے اور متعدد بار ان اساتذہ کی نشاندہی بھی کی گئی۔

تاہم مسلسل غیر حاضر رہنے کی بناء پر حکومت خیبر پختونخوا ملازمین کے رول 11 کے تحت غیر حا ضرملازمین کوملازمت سے برخا ست کرنےکا شوکاز نوٹس جا ریا کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمالی دلاورخان کے مطابق ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی اورعسکری حکام کی ہدایات کی روشنی میں شو کاز نوٹس جا ری کیاگیا ہے،ان کے مطابق کسی بھی ملازم کیساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی تمام اساتذہ کو صفائی کا موقع دیا جائے گا،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *