پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ ملتوی کردیا ہے۔
تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ،پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت دیگر رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ یوم عاشورہ کے باعث ملتوی کیا جارہا ہے ، جلسہ یوم عاشورہ کے بعد ری شیڈول ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی نے کہاکہ چند دنوں کی مہمان حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی جلسہ عاشورہ کے بعد ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کونہیں مانتے تاہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق اے پی سی میں جائینگے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے پیپلز پارٹی سے بھی سوال کیا بولے کہ آپ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام جلسہ سے قبل پی ٹی آئی اہم رہنما کی ضمانت منطور، رہا کرنے کا حکم
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا اب اگر این اوسی نہ دی توہم پروا نہیں کرینگے، اسد قیصر بولے حکومت ملک کوانارکی کی طرف لے کر جا رہی ہے اب این او سی نہ دی توہم پروا نہیں کرینگے، پی ٹی آئی قیادت نے پیپلز پارٹی کی خاموشی پربھی سوال اٹھائے۔
گوہرعلی نےایک بارپھرحکومتی اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا،گوہر علی نے کہاکہ توہین عدالت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ، حکومت چند دنوں کی مہمان ہے جس کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی تحریک انصاف کا جلسہ عاشورہ کے بعد ہوگا۔