پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کرلیا

(عرفان خان)

لاپتہ افراد کے کیسز میں اضافے پر عدالت برہم، پشاور ہائیکورٹ نے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا۔

عدالت کا لاپتہ افراد کے کیسز میں کہنا تھا کہ شکایات موصول ہورہی ہے کہ پولیس اور سی ڈی ٹی بھی لوگوں کو اغواء کر رہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ صوابی کے زیر حراست شہری کی رہائی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ تحریر کیا۔ فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار کا بھائی ایس ایچ او تھانہ صوابی کی غیر قانونی حراست میں ہے جبکہ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ اسکے بھائی کو بغیر فوجداری مقدے کے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑی دھمکی دیدی

درخواست کے مطابق 10 جون کو عبدل سعید کو پشاور سے اٹھایا گیا جبکہ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ ایس ایچ او 70 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے۔ شکایات ہیں کہ سی ٹی ڈی سمیت پولیس لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں اضافہ پر وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ جبری گمشدگیوں کو روکنے اور کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *