خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کر دی گئی، نیا نظام متعارف

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کر دی گئی، نیا نظام متعارف

خیبرپختونخوا میں پنشن اصلاحات کیلئے خیبرپختونخوا سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کرکے پہلے سے رائج پنشن نظام کو تبدیل کردیاگیا۔

حکومت کی جانب سے پنشن کی جگہ نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔نئی سکیم کا اطلاق 2022 کے بعد آنے والے تمام ملازمین پر ہوگیا تھا لیکن سول بیوروکریسی پر ہونا باقی تھا۔ تاہم اب صوبائی بیوروکریسی میں شامل ہونے والے نئے افسران پر بھی اس کا اطلاق ہوگیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے پر لاگو ہونیوالا وِدہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری

اب جون 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو ماہانہ پنشن نہیں ملے گی، بلکہ یکمشت ادائیگی کی جائے گی، جس کے لیے باقاعدہ الگ بینک اکاؤنٹ ہوگا تاکہ ادائیگی کے وقت خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔اس نئے پنشن نظام کو حکومت نے Contributory Pensionکا نام دیا ہےجس میں ملازمین سے ماہانہ ان کے اسکیل کے مطابق ایک خاص رقم کی کٹوتی ہوتی اور اس کے برابر صوبائی حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ صوبائی محکمہ خزانے کے مطابق ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی خزانے پر بوجھ بن رہی تھی جس کا اثر ترقیاتی کاموں پر پڑتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *