جولائی میں آپکا بجلی کا بل کتنا آسکتا ہے؟ ٹیرف کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہینے میں ٹیکس سمیت پروٹیکٹڈ صارفین کو100یونٹس تک فی یونٹ 37.38روپے میں پڑے گا جبکہ 101سے200یونٹ کی صور ت میں فی یونٹ 45.15روپے میں پڑے گا۔ اسی طرح 201سے 300یونٹس استعمال کرنے پر فی یونٹ 50.17روپے فی یونٹ پڑے گا۔
301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے پر فی یونٹ ٹیرف 56.73 روپے فی یونٹ ہو جائے گااور ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کی قیمت 59.76 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں کا بجلی اور گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
ایسے ہی ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے کا ٹیرف ٹیکس سمیت 61.70 روپے ہوجائے گا اور ٹیکسز سمیت ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63.24 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا۔ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 69.27 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔
جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کی بات کی جائے تو ایسے صارفین کا ٹیکس سمیت ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 19.75 روپے ہو گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو فی یونٹ کی قیمت 22.71 روپے پڑے گی۔