پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔
پاکستان کے شہیر آفریدی بھارتی باکسر رونت سولنکی کو شکست دے کر کامیابی کیساتھ پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپٸن بن گئے۔
دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھرپور دفاع اور جواب دیتے ہوئے پوزیشن مضبوط کر کے راؤنڈ اپنے نام کیا۔
شہیر آفریدی کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ وہ پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے ہیں۔
شہیر آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیا کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور پاکستان کے لیے بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

