وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر دیا، وزیراعظم نے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا، پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔

ذرائع نے  بتایاکہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے ، کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی شامل ہیں، وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کے جواب مانگ لثے۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لئے کام شروع کر دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں ان کا کردار بتایا جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف وفاقی وزارتوں کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ قوم سے خطاب میں قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

سالانہ بجٹ کے بعد قومی سے خطاب میں شہباز شریف نے خسارے میں جانے والے ادارے بیچنے اور کرپشن کا مرکز بن چکی وزارتیں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو اشاریے ہیں اس سے آئندہ بھی مزید ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے اس قسم کی تمام وزارتیں اور ادارے ختم کر دیں گے، جو وزارتیں اور ادارے عوام پر بوجھ اور کرپشن کا منبع بن چکے ہیں ان کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، ایک وزارتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ڈیڑھ دو ماہ میں مثبت نتائج لے کر آؤں گا، وعدہ ہے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں وزارتوں اور اداروں کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلے کروں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری حکومت کا یہ فرض اولین ہے کہ ہم شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کریں، ہم ایسی وزارتوں اور اداروں کا خاتمہ کریں جس کا عوامی خدمت سے تعلق نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *