مرغی کھانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 37 روپے فی کلو اضافہ کا ہوا ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 421 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 279 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل ریٹ 290 روپے فی کلو ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر برقرار ہے جبکہ انڈوں کے ڈبوں کی سرکاری ہول سیل قیمت 7ہزار 380 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
دوسری جانب مارکیٹ میں آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر، آلو 100 روپے کلو، لہسن 400 کلو ، ادرک 800روپے کلو ، بند گوبھی 80 روپے کلو ، پھول گوبھی 140 روپے کلو جبکہ لیموں کا سرکاری 275 اور مارکیٹ میں 400 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔