سولر سسٹم پر کنکشن کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

سولر سسٹم پر کنکشن کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں میٹیریل مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ناکامی کے باعث تھری فیز میٹرز کی فراہمی آؤٹ سورس ہونے سے بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کا میٹریل مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ بروقت میٹرز کی خریداری میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں تھری فیز میٹرز کی ڈیمانڈ پوری نہ ہوسکی۔ جس کے نتیجے میں صارفین کو مارکیٹ سے میٹر خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور کمپنی نے کمرشل اور صنعتی صارفین کو مارکیٹ سے اے ایم آر (آٹومیٹک میٹر ریڈنگ) میٹر خریدنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے کنکشن اے ایم آر ٹی او یو (استعمال کا وقت) میٹر کے ساتھ نصب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

نوٹیفکیشن کا مقصد اسٹاک کی سطح کو کنٹرول کرنا اور صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لئے میٹروں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس بحران کی وجہ میٹریل مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی ہے جو بروقت میٹرز کی خریداری میں ناکام رہا جس کی وجہ سے تھری فیز میٹرز کی آؤٹ سورسنگ ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *