خیبر پختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی

خیبر پختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی

پشاور(سید ذیشان ) خیبرپختونخوا حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی انجنیئرز اور ٹیکنیکل افراد کو تحفظ دینے سمیت ملکیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی روک تھام کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ سے منظوری بھی لی گئی۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی حوالے سے صوبائی حکومت نے غیر ملکیوں کی سیکورٹی میں اضافہ کی بھی منظوری دے دی۔ دستاویز کے مطابق اس وقت صرف ہزارہ ڈویژن میں 6 بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم پر کنکشن کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

دستاویز کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،دیامیر بھاشا ڈیم،داسو ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ،سکی کنیاری ہائیڈرو پاور ،بالا کوٹ پاور پراجیکٹ،تربیلا ایکسپینشن فائیو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ جس میں درجنوں غیر ملکی کام کر رہے ہیں ۔ ان پراجیکٹس میں کام کرنے والے تمام غیر ملکیوں کی آمدو رفت مقرر کردہ ایس او پیز کے تحت کی جارہی ہے لیکن حالیہ دہشت گردی واقعات اور بشام میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد سیکورٹی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اس لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ہزارہ نے درخواست کی ہے کہ پاک فوج کے مزید جوان بھی غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر مامور کرنے کی ضرورت ہے

دستاویز کے مطابق کوہستان اور تورغر میں انٹرنل سیکورٹی پر 200 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام میں جولائی 2021 سے ہی درجنوں سیکورٹی اہلکار غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر تعینات ہے۔ غیر ملکیوں کی سیکورٹی میں مزید بہتری لانے کیلئے مزید اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے اس لئے داسو کے لئے تمام رینکس کے 500 اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے،کوہستان ریجن میں 100 اہلکاروں اور تھاکوٹ میں بھی 100 اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اختیار تھا کہ وہ کوڈ آف کریمنل پروسیجر کے سیکشن 131A کے تحت سیکورٹی تعداد میں اضافے کی اجازت دے اس لئے حکومت نے کابینہ اجلاس سے منظوری لی ہے۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے 7 جون کو ہونے والے اجلاس نے غیر ملکیوں کی سیکورٹی مزید موثر بنانے اور ان کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھانے اور پہلے سے موجود سیکورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی پر ہی معمور رہنے کی منظوری دے دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *