ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

بجٹ کےاثرات کی منظوری کے بعد  نئےمالی سال کے پہلے ہی ہفتے سمینٹ کی قیمتوں کو پرلگ گئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق صرف ایک ہفتے میں سمینٹ کی50 کلو بوری207 روپے تک مہنگی ہو ئی  ہے ۔ نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں سیمنٹ کی  50 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت  207 روپے  کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم پر کنکشن کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

دستاویزات کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی قیمت 1500 روپے فی 50 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ قیمتیں لاڑکانہ اور پشاور میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں 50 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں بالترتیب 207 اور 177 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے شہروں میں فی بوری کی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ مندرجہ ذیل ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں سیمنٹ کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، بنوں میں 163 روپے، کوئٹہ اور سرگودھا میں 160 روپے، ملتان میں 155 روپے، اسلام آباد میں 151 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اسی طرح کراچی اورلاہور میں سیمنٹ کی بوری 150 روپے مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی نئی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

گوجرانوالہ میں 147 روپے، فیصل آباد میں 140 روپے، سیالکوٹ میں 130 روپے اور سیالکوٹ میں 120 روپے کا اضافہ ہوا ۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں 107 روپے اور خضدار میں 23 روپے فی 50 کلو پر اضافہ سامنے آیا ہے۔ مجموعی قیمتیں درجہ ذیل ہیں۔

cement

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

قیمتوں میں اضافے کی وجہ سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ 3 روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ملک بھر میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے متاثر ہونگے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *