وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاصحت، تعلیمی نظام ٹھیک کرنے سے متعلق بڑا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاصحت، تعلیمی نظام ٹھیک کرنے سے متعلق بڑا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ سروس ڈیلیوری کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئےاختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے ۔ اجلاس میں میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجراء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں، مجھے صوبے سے کوئی نکال نہیں سکتا: پرویز خٹک

علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور مینجمنٹ کیڈرکو الگ الگ رکھا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرائے کی عمارتوں میں قائم سکولوں میں اساتذہ کانٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *