محکمہ صحت پنجاب نے شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کیلئے اویسٹین انجکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے اویسٹین انجکشن کے استعمال کے لیےنئے ایس او پیز جاری کر دیئےجس میں حکم دیا گیا ہے کہ ہسپتالوں سے اویسٹین انجکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہے ۔ محکمہ صحت پنجا ب کا کہنا ہے کہ ا ویسٹین انجکشن صرف رجسٹرڈ فارمیسیز پرفروخت کیا جا سکے گا۔
ا ویسٹین انجکشن سرکاری ہسپتالوں ، رجسٹرڈ فارمیسیز، ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کر سکیں گے۔ اویسٹین انجکشن کو سرنج میں بھرنے کے لیے آپریشن تھیٹر جیسی جگہ کا ہونا ضروری ہوگا ، انجکشن بھرنے کی جگہ پر صفائی کا خاص خیال، ذرات داخل ہونے سے آزاد جگہ ہونا چاہیے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق اویسٹین انجکشن بھرنے والا طبی عملے کا میڈیکل ریکارڈ چیک بھی چیک کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ انجکشن بھرنے کی جگہ کا ہر سال بعد فٹنس چیک کرنالازم ہوگا۔ ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹرڈ ہسپتال کو بھی اویسٹین انجکشن خرید نے کی اجازت ہو گی ۔ پوسٹ گریجویشن کے بعد تین سال کا تجربہ رکھنے والا ڈاکٹر اویسٹین انجکشن لگا سکے گا۔ محکمہ صحت پنجاب نے حکم دیا ہے کہ اویسٹین انجکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ستمبر 2023 میں اویسٹین انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔