عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئراورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے تب میر امسئلہ شروع ہو اجب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑا گیا ، مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کا میرے تحفظات سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نےاپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے تو یہ ہم سب کی ناکامی ہے ، میں نے بذات خود زندگی میں کوئی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا، تمام بڑی جماعتیں برسر اقتدار رہ چکی ہیں۔
اب بھی ہیں لیکن حکومت میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کو عوام کی کوئی پروا ہ نہیں ۔ کنو نیئر عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی تب ممکن ہو گی جب ملک میں سیاسی استحکام ہو گا ،سیاسی استحکام سے ہی معاشی مضبوط ہو گی۔
کامیابی اگر اقتدار کا نام ہے تو یقیناً سیاسی جماعتیں کامیاب ہوئیں، اگرپاکستان کامیاب نہیں ہوا تو یہ کوئی کامیابی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف میرے بارے میں جو کہیں گے مجھے قبول ہے، ہمیشہ کہتا آیا ہوں میرے لیڈر نواز شریف رہے ہیں۔
آ پ کی رائے کچھ بھی ہو ، جماعت کا فیصلہ سب پر لاگو ہوتا ہے، شاہد خاقان عبا سی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی کامیابی یہ ہے موروثی سیاست نہیں کر رہے، پارٹی آئین میں لکھ دیا کوئی بھی پارٹی عہدے پر 6 سال سے زیادہ نہیں رہے گا۔
انہوں نےکہا کہ زندگی میں کبھی جماعت کا عہدہ نہیں لیا، نوازشریف کو بتا دیا تھا کہ الیکشن نہیں لڑوں گا، جتنی عزت ووٹ کو عزت دینے کے فیصلے سےملی پہلے نہیں ملی، 2018 میں میرا الیکشن چوری ہوا، میں ہار گیا تو کیا قیامت آ گئی۔
جماعت نے مجھ پر اعتماد کیا لاہور میں الیکشن لڑایا، وہ الیکشن میں جیت گیا۔ جو جماعتیں یہ کہیں 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے ، یہ ا ن کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں پاکستان میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہو۔
کھچڑی والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوتہائی کی اکثریت کے بعد نوازشریف کی سوچ بدل گئی تھی ۔

