مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنا ظلم و جبر اور غیر آئینی فعل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جلسے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی عوامی طاقت سے جعلی فارم 47 کی حکومت اور ایوا ن لزر کر رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی
پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان نے موجودہ جعلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ مارچ ہوا تو وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورقیادت کریں گے۔