لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہٰی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہٰی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کی صاحبزادی زارا الٰہی اور بیٹے راسخ الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔وفاقی حکومت نے پرویز الٰہی کا نام 28 جون کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں ڈالا۔ عدالت نےان کا نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا بائیکس کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آج طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *