وزارت خارجہ کا دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق کے لئے نیا نرخ نامہ بھی جاری

وزارت خارجہ کا دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق کے لئے نیا نرخ نامہ بھی جاری

وزات خارجہ میں اپوسٹائل تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا، تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اور کمرشل دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق شروع کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شہری اپوسٹائل تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق شہری وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ اس کے لائزوں دفاتر بشمول لاہور اور کراچی میں بھی اپوسٹائل تصدیق کے لیے جا سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق کے لئے پیشگی اپوائنٹمنٹ کی شرط ختم کر دی ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی اپوسٹائل تصدیق کے لئے نیا نرخ نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے لئے اچھی خبر! تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئے نرخ نامے کے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسنادکی فی دستاویز تصدیق 3000 ہو گی۔ قانونی دستاویزات 4500 روپے اورکمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔ قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے۔ 6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کرانا پڑتی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوسٹائل کے ذریعے تصدیق شدہ دستاویزات کی معیاد ہمیشہ کے لئے ہوتی ہے، اپوسٹائل کنوینشن کے تحت اہوسٹائل تصدیق کا مرکز ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہے، 1961 میں ہیگ کانفرنس آن انٹرنیشنل پرائیویٹ لاء کے تحت ایک کنونشن کا قیام عمل میں آیا تھا۔ جس کے تحت کنوینشن پر دستخط کرنے والے رکن ممالک کے لئے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنا کر ایک مرکزی نظام کے ساتھ جوڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوسٹائل کنوینشن کے تحت رکن ملک اپنے ملک کے اندر ایک اتھارٹی قائم کرتا ہے جس کی تصدیق شدہ دستاویزات تمام رکن ممالک میں قبول کئے جاتے ہیں،پاکستان تمام اپوسٹائل کا ایک ای رجسٹر مرتب کرے گا اور ہر برس ہیگ میں اس کا آڈٹ کیا جاے گا۔پاکستان کی اپوسٹائل تصدیق 166 ممالک میں قبول کی جاتی ہے، تاہم مشرق وسطی و عرب ممالک کے اکثریت پاکستان کے اپوسٹائل کو تسلیم نہیں کرتی لیکن مشرق وسطی میں صرف عمان اور بحرین پاکستان کے اپوسٹائل کو تسلیم کرتے ہیں، باقی عرب ممالک دفتر خارجہ سے دستاویزات کی تصدیق کو کافی سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سفارتی ذرائع کے مطابق اپوسٹائل تصدیق میں 16 اعداد پر مشتعمل ایک مخصوص کوڈ دیا جاتا ہے، اس کا اپنا ایک مخصوص اسٹیکر ہوتا ہے جس کو تمام ممالک تسلیم کرتے ہیں۔ یہ اسٹیکر نارمل اسکینر میں دکھائی نہیں دیتا ۔ ذرائع کے مطابق اپوسٹائل تصدیق کے لیے سب سے پہلے واک ان صارفین کی ڈیٹا انٹری ہو گی، اس کے بعد صارف کو بنک چالان جاری ہو گا، صارف اس بنک چالان پر دفتر خارجہ میں موجود بنک میں فیس جمع کراے گا، فیس جمع ہونے کے بعد تمام دستاویزات کو اسکین کیا جاے گا، اس کے بعد دستاویزات پر اپوسٹائل اسٹیکر لگایا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں واک ان طریقہ کار کے ساتھ آن لائن اور کورئیر کے ذریعہ اپوسٹائل تصدیق شروع کی رہی ہے۔ ٹی سی ایس اور جیریز سمیت 5 کورئیر کمپنیاں اپوسٹائل تصدیق کروائیں گی جس کیلئے وزارت خارجہ اپوسٹائل کے حوالے سے باقاعدہ ایپ تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپوائنٹمنٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *