آج فیشن کی دنیا میں مشہور اونچی ایڑی والی جوتیاں (ہائی ہیلز) دراصل ابتدا میں خوبصورتی یا قد بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ مرد فوجیوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی تھیں۔
تاریخ کے مطابق ہائی ہیلز کا تعلق دسویں صدی کے فارس (موجودہ ایران) سے ملتا ہے، جہاں انہیں گھڑ سوار فوجی استعمال کرتے تھے۔
ان جوتیوں کی خاص ساخت فوجیوں کو گھوڑے کی رکاب میں پاؤں مضبوطی سے رکھنے میں مدد دیتی تھی، جس سے وہ سواری کے دوران زیادہ بہتر توازن برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہو سکتے تھے اور تیر کمان چلانے میں آسانی محسوس کرتے تھے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ہائی ہیلز کا استعمال فوجی ضرورت سے نکل کر فیشن کی دنیا میں شامل ہوگیا اور آج یہ خواتین کے لباس اور اسٹائل کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔یہ تاریخی حقیقت ظاہر کرتی ہے کہ فیشن کی کئی چیزوں کی ابتدا دراصل عملی ضروریات سے ہوئی، جو بعد میں ثقافت اور انداز کا حصہ بن گئیں۔