انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے متعدد ہلاکتیں ، افسوسناک خبر آ گئی

انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے متعدد ہلاکتیں ، افسوسناک خبر آ گئی

انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے کے باعث12 افراد دب کر موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی کان کے بیٹھنے کاافسوس ناک واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان بیٹھے کا حادثہ پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی اور کان کنوں کے کئی مکانات بھی دب گئے جب کہ ایک پُل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی (BNPB)نے صوبے گورونٹالو کے رہائشیوں کو انتباہ جار ی کیا ہے کہ شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 12 لاشیں برآمد ہو ئی ہیں جب کہ پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک 18 افراد لا پتہ ہیں۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نئی برطانوی کابینہ ،پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم عہدہ مل گیا

سونے کی یہ کان غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس کے لیے احتیاطی تدابیر کو بری طرح نظر انداز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کان میں کام کرنے والے افراد کو متعدد جانی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سرنگ کا گرنا شامل ہے۔ سونے کی پروسیسنگ میں بھی کان کنوں کو انتہائی زہریلے پارے اور سائینائیڈ کا سامنا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ خطرات کا شکار ہوتے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *