پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد کے ایس ای 100 تاریخ میں پہلی بار 81 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 81 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 80،566کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 52 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے