پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 10 جولائی سے 15 جولائی تک پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا انتباہ دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے ضروری اقدامات کرنے، نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانے، گزرگاہوں کو صاف رکھنے، امدادی سامان اور ٹیموں کی پیشگی پوزیشننگ سمیت ایمرجنسی رسپانس کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ آبپاشی، مواصلات، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیںں، اس کے علاوہ ریسکیو ،واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جب تک ضروری نہ ہو سفر سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا بائیکس کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے 10 سے 15 جولائی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔11 سے15 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔08 اور 09 جولائی کو اور12سے14جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم بلوچستان کے مشرقی علاقوں (خضدار، قلات،زیارت، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل اور شیرانی) میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔