وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری سے ڈائریکٹریٹ آف فوڈ پنجاب نے صوبہ بھر کے 38اضلاع کیلئے 20کلو آٹے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد شعیب جان جدون نے نوٹیفکیشن نمبر پی ڈی (پنجاب) 2-3/2024اختتام ہفتہ جاری کیا جس پر 8جولائی 2024ء سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کا سب سے زیادہ ریٹ 1840 روپے فی بیس کلو آٹا تھیلا رکھا گیا ہے جبکہ پورے پنجاب میں سب سے کم ریٹ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں 1560روپے فی بیس کلو آٹا تھیلا مقرر کیا گیا ہے۔ یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ہر آٹا تھیلا کے اوپر پراڈکٹ کا نام‘ ملز مینو فیکچرر کا نام اور ایڈریس‘ آٹے کے اجزاء کی فہرست‘ ملز کا ٹریڈ مارک اور خالص وزن درج کرنا لازمی ہو گا۔ کوئی ڈیلر‘ ہول سیل ڈیلر‘ ریٹیل ڈیلر یا ریٹیل شاپ مقرر شدہ آٹے کے نرخ سے زیادہ وصول نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا بائیکس کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے 20کلو آٹے کے پرچون نرخ 1840روپے راولپنڈی میں ہونگے۔ اٹک میں 1820‘ جہلم میں 1820‘ چکوال میں 1780‘ گجرات میں 1680‘ منڈی بہائو الدین میں 1680‘ وزیرآباد میں 1680‘ حافظ آباد میں 1680‘ گوجرانوالہ میں 1680‘ سیالکوٹ میں 1680‘ نارووال میں 1680‘ لاہور ون میں 1840‘ لاہور ٹو میں 1840‘ شیخو پورہ میں 1780‘ ننکانہ میں 1680‘ قصور میں 1780‘ فیصل آباد میں 1640‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1640‘ جھنگ میں 1600‘ چنیوٹ میں 1680‘ سرگودھا میں 1640‘ خوشاب میں 1600‘ میانوالی میں 1600‘ بھکر میں 1600‘ ملتان میں 1640‘ لودھراں میں 1640‘ وہاڑی میں 1600 میں فروخت ہو رہا ہے ۔
خانیوال میں 1600‘ ساہیوال میں 1640‘ اوکاڑہ میں 1660‘ پاک پتن میں 1640‘ ڈی جی خان میں 1600‘ راجن پور میں 1560‘ مظفر گڑھ میں 1580‘ لیہ میں 1600‘ بہاولپور میں 1640‘ بہاولنگر میں 1620 اور رحیم یار خان میں 1620روپے فی 20کلو آٹا تھیلا پرچون میں فروخت ہوا کریگا۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر اشیائے ضروریہ کے ایکٹ 2024ء پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ کی سیکشن 5(ٹو) کے تحت فوری ایکشن ہو گا۔