وفاقی حکومت نے 16 اور 17 جولائی (منگل اور بدھ) کو 9 اور 10 محرم الحرام کی 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446ھ) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں فوج کو کویئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹس والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس، وزیراعظم کا اہم اعلان متوقع
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بشمول فوجیوں کی تعداد اور ان کی تعیناتی کے مقامات صوبے کریں گے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے۔

