9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج

9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج

9مئی کے تین مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے عمران خان کی گرفتاری کی درخواست سے متعلق 6جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کروانے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے ہفتے میں دومرتبہ بات کروانے کی درخواست مسترد

6جولائی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جہاں عمران خان کے 9مئی کی صبح عمران خان کے عدالت جاتے ہوئے ویڈیو بیان کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے اس بیان کی بنیاد پر عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ سرکاری وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت سے عمران خان کی گرفتاری مانگتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ عمران خان کی ضمانت مسترد کی جائے،ان سے تفتیش درکار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *