لاہور سمیت پنجاب بھر میں 550 سے زائد سڑکیں شہریوں کے سفر کے لیے غیر محفوظ قرار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 550 سے زائد سڑکیں شہریوں کے سفر کے لیے غیر محفوظ قرار

اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 550 شاہراہواں پر سفر شہریوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیدیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 24 شاہراہوں پر شہریوں سے ڈکیتی، راہزنی کے واقعات آئے روز ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں پنجاب کے تین شہروں کی سڑکیں شہریوں کے سفر کے لیے محفوظ قرار دیں گئیں۔ تاہم لیہ ،بہاولپور اور بہاولنگر میں شہریوں کے لیے کوئی سڑکیں غیر محفوظ نہیں۔ رپورٹ میں ڈکیتی اور راہزنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مظفر گڑھ میں 71 سڑکیں شہریوں کے غیر محفوظ قرار دیدیں۔

مزید پڑھیں: 9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج

فیصل آباد 54، قصور 36 ، اوکاڑہ 31 ، راولپنڈی 28 اور سیالکوٹ میں 24 سڑکیں شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہیں۔ شہریوں کے جان و مال ان سڑکوں پر غیر محفوظ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان شاہراہوں پر آئے روذ شہریوں سے ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات ہورہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *