دنیا کی پہلی سی این جی بائیک متعارف کرادی گئی

دنیا کی پہلی سی این جی بائیک متعارف کرادی گئی

انڈیا کی مقامی کمپنی نے دنیا کی پہلی سی این جی موٹرسائیکل متعارف کروا دی۔ مقامی آٹو کمپنی نے سی این جی بائیک فریڈم 125 کے نام سے متعارف کروائی۔

بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جہاں عام موٹرسائیکل میں پیٹرول کا خرچہ 2روپے25پیسے فی کلومیٹر آتا ہے وہیں سی این جی موٹربائیک کی مدد سےیہ خرچہ 1روپیہ فی کلومیٹر پر آجائیگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی بائیک متعارف کروانے کا مقصد ایک طرف فیول کی بچت کرنا ہے تو دوسری طرف ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچانا ہے۔ اس موٹرسائیکل کے فیچر ز کی بات کی جائے تو اسے مضبوط فیچرز کیساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ موٹرسائیکل میں آرام کا بھی مکمل خیال رکھا گیا ہے جبکہ سیٹ سیگمنٹ بھی سب سے لمبی ہے۔ بائیک کی اسٹائلنگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بڑی آفر متعارف

بائیک میں جدید ٹیکنالوجی کی پیکجنگ بھی دی گئی ہے اور مضبوط ٹریلس فریم اور منسلک مونوشاک دیا گیا ہے ۔ ا س کے علاوہ کمپنی نے موٹرسائیکل میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس دیے ہیں جو کہ موجودہ وقت میں سب سے زیادہ مقبول فیچرز میں سے ایک ہے۔
اس بائیک کی قیمت کی بات کریں تو اس کی قیمت لگ بھگ 95ہزار بھارتی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *