پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہر ضلع سے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کے 104 ضلعوں سے ٹوٹل 2392 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا،جس کے بعد انٹر ڈسٹرکٹ میچز کروائے جائیں گے۔ اچھی پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن کے کنٹریکٹ دئیے جائیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد ملک میں کرکٹ کے فروغ اور بہترین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر لانا ہے تاکہ کرکٹ کے میدان میں ملک کی بہترین نمائندگی کی جاسکے۔