صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے صرف پیسے نہیں بلکہ چیزیں بھی اہم ہوتی ہیں، آئی ایم ایف کی شرط پر بڑے زمینداروں پر بھی انکم ٹیکس لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق صحافی وارث میر کی یاد میں لاہور الحمرہ آرٹ کونسل میں سیمینارمنعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری تھے۔ تقریب میں سہیل وڑائچ، حسن مرتضیٰ، حامد میر، فیصل میر، راجہ پرویز اشرف، رضا ربانی اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت شریک ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں صحافی ، ادیب، سیاستدان اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے ۔ میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری خلاف غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہو ئی ہو گی ۔ صدر زرداری نے کہا کہ میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب بھر میں 550 سے زائد سڑکیں شہریوں کے سفر کے لیے غیر محفوظ قرار
صدر مملکت نے کہا کہ ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری سے ملک کا بڑا مستقبل وابستہ ہے مگر کچھ دوستوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی، ہم اس پر کام کریں گے کیونکہ ملک کےلیے صرف پیسوں کی نہیں بلکہ چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بڑے زمینداروں پر بھی انکم ٹیکس لگے گا۔