وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کو ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے اہم فیصلے ہوئے ، اجلاس میں ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلٹی پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیبر کے لئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ساڑھے چار لاکھ گھرانوں کو شمسی نظام کی فراہمی کیلئے روشن گھرانہ سکیم کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام سولر پینلز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
دوسری جانب پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد ساڑھے چار لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم سے 500 یونٹ تک کے ماہانہ بجلی کے بل والے گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ حکومت اہل گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرے گی، جو رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعہ لگائے جائیں گے۔