سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔
اجلاس میں فل کورٹ کے 13ججز شامل تھے، یہ اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کل فیصلہ سنائے جانے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 جولائی کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

