ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق سول اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا جبکہ یکم جولائی 2024 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو بھی ریلیف ملے گا۔ پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کر دی گئی، نیا نظام متعارف

ایڈہاک ریلیف پنشن اور گریجویٹی کا تعین کرتے وقت اضافہ شامل نہیں ہوگا جبکہ ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس کے تعین میں بھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وفاقی ملازمین کی بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف الائونس بھی نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک تعیناتی، ڈپوٹیشن سے واپسی پر ایڈہاک ریلیف الائونس لاگو ہوجائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *