کیا موٹرز نے مشہور گاڑی ’سپورٹیج‘ خریدنے والوں کیلئے بڑی آفر لگا دی

کیا موٹرز نے مشہور گاڑی ’سپورٹیج‘ خریدنے والوں کیلئے بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر ہے کہ اب یہ گاڑی آسان اقساط پر خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز کی جانب سے ’سپورٹیج‘آسان اقساط پر گاڑی دینے کی پیشکش کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو 50فیصد قیمت ڈائون پیمنٹ کے طور پر ادا کرنا ہوگی جبکہ بقیہ 50فیصد قیمت 18ماہ کی اقساط کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی صارف’ کیا سپورٹیج ایلفا ویریئنٹ‘ خریدنا چاہتا ہے تو اس کی قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ قسطوں پر اسے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 37 لاکھ 75 ہزار روپے ایڈوانس ادا کرنا ہوں گے اور باقی 50 فیصد قیمت 18 ماہ کی اقساط میں دینا ہو گی۔جو کہ 2 لاکھ 9 ہزار 7 سو 23 روپے ماہانہ قسط بنتی ہے۔

’کیا سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ خریدنا ہو تو اس کی قیمت 79 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جبکہ اقساط پر لینے کی صورت میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر 39 لاکھ 95 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ باقی رقم 18 ماہ میں ادا کرنا ہوگی اور اس طرح ہر ماہ 2 لاکھ 21 ہزار 9 سو 45 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔

’ کیا اسپورٹیج کےاے ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ کی قیمت 87 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جس کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ 43 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہےجبکہ 18 مہینوں میں ہر ماہ 2 لاکھ 42 ہزار 2 سو 23 روپے کی قسط ادا کرنا ہو گی۔

’ کیا سپورٹیج کے پی کیو ایف‘ ویریئنٹ کی قیمت 92 لاکھ 50 ہزار روپے ہےجب کہ اس کی 50 فیصد کے حساب سے ڈاؤن پیمنٹ 46 لاکھ 25 ہزار روپے بنتی ہے۔ اس کی 18 ماہ تک ماہانہ قسط 2 لاکھ 56 ہزار 9 سو 45 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *