آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا امام بارگاہوں کا دورہ

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا امام بارگاہوں کا دورہ

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نےمختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا بھی امام بارگاہوں کے دورہ کے موقع پر آئی جی کے ہمراہ تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے مجالس کے لیے سکیورٹی ڈیوٹیز کا جائزہ بھی لیا۔

سکیورٹی پر تعینات افسران سے ملاقات کی اور احکامات جاری کیے کہ افسران مکمل چوکنا رہیں، کسی قسم کی کوتاہی اورلاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس افسران سے ملے اور موثر سکیورٹی کے احکامات جاری کئے۔مجالس و جلوسوں کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

مجالس اور جلوسوں کے دوران روشنی کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ دوران ڈیوٹی ہر افسر مکمل الرٹ رہے۔ دوران ڈیوٹی کوئی افسر موبائل فون کا استعمال نہ کرے۔

مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والوں کو میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ مکمل چیکنگ کے بعد اندر جانے دیا جائے۔ مجالس اور جلوسوں کے مقام کو بم ڈسپوزل کے ذریعے کلیئر کیا جائے۔

تمام افسران آپس میں مکمل کوآرڈی نیشن کو یقینی بنائیں۔کسی جگہ کوتاہی و لاپرواہی پر سخت ایکشن ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *