لاہور ہا ئیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گی

لاہور ہا ئیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گی

 جسٹس عالیہ نیلم آج لاہور ہا ئی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب آج صبح 9بج کر 30منٹ پر گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ان سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ جسٹس مس عالیہ نیلم نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئرکا آغازکیا۔

اس کے علاوہ وہ ایک ممتازجیورسٹ بھی ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہا ئی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ بطورجج جسٹس عالیہ نیلم 203 قابلِ نظیر فیصلے سنا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے افسران کا منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

جسٹس عالیہ نیلم صوبہ بھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹو جج بھی رہی ہیں۔ جسٹس عالیہ نے صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ عدالتوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *