برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 370 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر حسن سوروش نے کہا ہے کہ فارموں سے سپلائی میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی پالیسیوں نے عوام اور تاجروں دونوں کے لیے پریشانی پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان کاایک اور نیاشاہکار ، گاڑی کے فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی

انہوں نے دعوی کیا کہ صنعت کو پچھلے تین مہینوں میں 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے اور مطالبہ کیا کہ حکومت پولٹری فیڈ کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرے اور اسے شیڈول 6میں شامل کرے۔ ڈاکٹر سوروش نے حکومت کی جانب سے فیڈ سپلائرز پر 4 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس سے فیڈ کی قیمت میں 280 روپے فی بیگ کا اضافہ ہوگا جس سے پولٹری فارمز کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں ۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پولٹری انڈسٹری کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جو 16 فیصد ٹیکس کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *