سولر سسٹم کیساتھ لگنے والے اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ

سولر سسٹم کیساتھ لگنے والے اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے ایک اور بُری خبر، اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد میٹر کی قیمت 43 ہزار روپے سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے پہلے لیسکو صارفین کو اے ایم آئی میٹر 43 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا تاہم اچانک پابندی لگنے کے باعث مارکیٹ میں میٹرز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کیلئے این او سی کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام سولر پینلز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ گرین میٹر کا سٹاک ختم ہونے پر صارفین کو مارکیٹ سے خریداری کی اجازت دی گئی تھی۔ لیسکو کی جانب سے یکم جولائی سےگرین بائی ڈائریکشنل میٹر کی تنصیب پر پابندی کا اطلاق لیسکو کے تمام دفاتر میں کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *