سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دوسرے روز فل کورٹ مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس تقریباََ چالیس منٹ تک جاری رہا جس میں کیس کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی رجسٹرار آفس کی جانب سے کازلسٹ جاری کی گئی۔ کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کل دن 12:00 بجے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنائیگی۔
مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی
سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منگل کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔