لاہور کے معروف پبلشر رانا عبدالرحمن اغواء کے بعد قتل

لاہور کے معروف پبلشر رانا عبدالرحمن اغواء کے بعد قتل

لاہور کے معروف پبلشر رانا عبدالرحمن کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔

رانا عبدالرحمٰن کی لاش فیصل آباد سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق معروف پبلشر رانا عبدالرحمٰن دو روز قبل نشتر کالونی سے لاپتہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے مقتول کے بیٹے عاطف الرحمن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ رات پولیس نے اطلاع دی کہ فیصل آباد سے ایک لاش ملی ہے جس پر اہلخانہ پولیس کے ہمراہ فیصل آباد پہنچے جہاں لاش کی شناخت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: گلبرگ لاہور میں ریٹائرڈ آرمی افسر دن دیہاڑے قتل

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کیس کی تفتیش کےلیے انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ملزمان کی گرفتاری کےلیے کوشش کررہی ہے۔ اس حوالے سے رانا عبدالرحمٰن کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *