امریکا کے عمر رسیدہ صدر جو بائیڈن ،زیلنسکی کو یوکرین کا صدر کہنے کے بجائے غلطی سے روس کا صدر پیوٹن کہہ بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹو اجلاس کے بعد اسٹیج پر خطاب کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اب میں مائیک یوکرین کے صدر کو دیتا ہوں جوبڑے حوصلے کے مالک اور پُرعزم ہیں ، اب صدر پیوٹن خواتین اور حضرات سے بات چیت کریں گے ۔
تاہم بائیڈن نے صدر زیلنسکی کو صدر پیوٹن کہنے کی غلطی کا فوراً ہی احساس کرلیا اور کہا کہ صدر زیلنسکی، صدر پیوٹن کو ہرائیں گے۔
جھجک مٹاتے ہوئے بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ وہ صدر پیوٹن کوہرانے کے لیے بہت زیادہ توجہ موکوز کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس کے سبب جو بائیڈن پر پریشر ہے کہ وہ انتخابات سےدستبردار کا اعلان کر یں جب کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ان کی صحت کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔