زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے، 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ زرمبادلہ کے کُل ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے گھریلوصارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دیدی گئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔