پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر سمیت باقی 4 کمشنرز سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا، الیکشن کمیشن اب بھی پی ٹی آئی کے خلاف متعصب ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے: ذرائع الیکشن کمیشن
دوسری جانب سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کی جیت ہے،آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔
جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے میں حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، باطل کو شکست ہوئی۔ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نشستیں ہمیں واپس مل گئی ہیں، پنجاب اسمبلی میں ہماری 140 سیٹس ہوجائیں گی، عمران خان کی قیادت میں فارم 45 والی نشستیں بھی واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت ہم مسلط ہے، آج ہم حقیقی اسمبلی کا اجلاس پوری شدومد کے ساتھ کریں گے، تحریک انصاف اور قوم کو مبارکبا دیتا ہوں حق سچ کی فتح ہوئی۔