تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشتیں ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔

تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے سنایا۔

عدالت نے 13مئی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان سے محروم رکھ کر کسی پارٹی کو انتخابی عمل سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *