بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کیخلاف انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔
انکوائری کمیٹی میں رؤف حسن، مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے جمعرات کو ملاقات کی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے سے 2 ماہ قبل مئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔