جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے :مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے :مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بارے اپنا رد عمل دے دیا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا، تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس فیصلے پر بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، جمعیت کے جو افراد اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، وہ انفرادی حیثیت میں اپیل پر جا سکتے ہیں، جے یو آئی انہیں نہیں روکے گی۔

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *