پی ٹی آئی کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا بڑابیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا بڑابیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی رکنیت معطل ہونے سے مجھےفرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں ، میری پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ آنا حق و سچ کی فتح اور صبح نو کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کسی پارٹی رہنما نے سازش کی ہے تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے ۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *